ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لاک ڈاؤن 3 کی تیاری شروع، ہاٹ اسپاٹ زون میں ہی آگے بڑھے گا لاک ڈاؤن!

لاک ڈاؤن 3 کی تیاری شروع، ہاٹ اسپاٹ زون میں ہی آگے بڑھے گا لاک ڈاؤن!

Tue, 28 Apr 2020 05:23:54    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے- ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی مدت بھی 3 مئی کو ختم ہو رہی ہے- ایسے میں آگے کی کیا حکمت عملی ہو گی- اس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کی-

ذرائع کے مطابق، میٹنگ میں طئے ہوا کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ہی لاک ڈاؤن کو آگے بڑھایا جائے گا- جن ریاستوں میں حالات قابو میں ہیں وہاں ضلع سطح پر کچھ رعایتیں دی جائیں گی- حالانکہ، حتمی فیصلہ 3مئی تک لیا جائے گا

-وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے کافی فائدہ ملا ہے- ریاستوں کی اجتماعی کوششوں کا اثر نظر آیا ہے- وزیر اعظم نے اس میٹنگ میں ریاستوں سے بڑے پیمانہ پر اصلاحات کی مانگ کی- انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات کا منصوبہ بنانے کا صحیح وقت ہے- ریاستیں سماجی اور معاشی بہبود کے لئے منصوبے بنائیں اور اس کی رپورٹ مرکز کو بھیجیں -

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، کورونا ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ریڈ زون اور گرین زون کو زیادہ سے زیادہ نشاندہی کر کے اس سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حالات کچھ حد تک معمول پر آ سکیں - ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریڈ زون میں پوری پابندی کے ساتھ لاک ڈاؤن جاری رہ سکتا ہے- ایلو زون میں کچھ چھوٹ دی جا سکتی ہے - وہیں، گرین زون میں پوری طرح سے پابندی ہٹ جائے گی- لیکن سماجی دوری کے ضابطے فی الحال نافذ رہیں گے-

بتا دیں کہ مرکزی وزارت صحت نے الگ الگ ضلعوں کو زون کے حساب سے بانٹا ہے- ابھی تقریباً 170 سے زیادہ اضلاع ریڈ زون میں شامل ہیں - وزیر اعظم مودی نے کہا کہ معیشت کو لے کر ٹینشن نہ لیں - ہماری معیشت اچھی ہے- لیکن ہمیں ایک پالیسی تیار کرنی ہو گی جس پر ریاستی حکومت کو تفصیل سے کام کرنا ہو گا-

اہم باتیں

٭ریڈ زون میں پوری پابندی کے ساتھ لاک ڈاؤن جاری رہ سکتا ہے-
٭ ایلو زون میں کچھ چھوٹ دی جا سکتی ہے-
٭ گرین زون میں پوری طرح سے پابندی ہٹ جائے گی- لیکن سماجی دوری کے ضابطے فی الحال نافذ رہیں گے-
٭کورونا بحران ابھی ختم نہیں ہوا،یہ کچھ اور مہینے چلے گا-
٭ملک کی معیشت کو بھی اہمیت دینی ہوگی،ٹکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرناہوگا-

وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا کہا: ریاستی حکومتیں اپنی پالیسی تیار کریں کہ کس طرح سے لاک ڈاؤن کو کھولا جائے- اس میں ریڈ، گرین اور آرینج زون کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستیں اپنے علاقوں میں لاک ڈاؤن کو کھول سکتی ہیں - جن ریاستوں میں زیادہ کیس ہے، وہاں لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جن ریاستوں میں کیس کم ہیں وہاں ضلع وار راحت دی جائے گی-

میٹنگ میں کس ریاست کے وزیر اعلیٰ نے کیا کہا؟

٭اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک نے لاک ڈاؤن کو مزیدایک مہینے بڑھا نے کی اپیل کی -
٭گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے اسے مزید آگے تک کیلئے بڑھائے جانے کا مطالبہ کیا- اس میں ریاست کے اندر معاشی سرگرمیوں کو چھوٹ دینی چاہیے، لیکن سرحدوں کو سیل کیا جانا چاہیے-
٭میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ سنگما نے کہا کہ ریاست 3 مئی کے بعد لاک ڈاؤن کو جاری رکھنا چاہتی ہے جس میں بین ریاستی اور بین ضلعی سرگرمیوں پر پابندی جاری رہے گی-
٭ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے پی ایم مودی کو 3 مئی کے بعد بھی لاک ڈاؤن بڑھانے کا مشورہ دیا ہے-


Share: